vni.global
Viral News International

ڈالر 3 روپے 26 پیسے مہنگا، انٹر بینک مارکیٹ میں 199 روپے کا ہو گیا

ملکی سیاسی صورت حال اور آئی ایم سے مذاکرات نہ ہونے کے باعث ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہو کر 199 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 195 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.