کوئٹہ، چمن پھاٹک کے قریب دھماکہ، 14 افراد شہید
کوئٹہ میں جمن پھاٹک کے قریب دھماکے میں افراد شہید ہوئے گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت ، متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا
پولیس کے مطابق چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی ہے، انجن سمیت تین کوچز پٹری سے اتر گئیں، دو کوچز الٹ گئیں، ٹرین کی ایک بوگی مکمل تباہ ہو گئی جبکہ ایک بوگی کو جزوی نقصان ہوا ہے۔
حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، ٹریک کے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر پاکستان کے عوام کو نقصان پہنچانے کے ساتھ پاکستان کی عالمی امن کاوشوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔
صدر آصف زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، غم کی گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرنے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے، عوامی مقامات کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ چمن پھاٹک کے قریب دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی درندگی کا ثبوت دے رہے ہیں۔