vni.global
Viral News International

سائفر تحقیقات، ایف آئی اے نے چیئر مین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کو طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)  نے سائفر کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  کو 25 جولائی کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم کو نوٹس جاری کردیا اور انہیں نوٹس بنی گالہ اور زمان پارک کے پتے پر جاری کیا گیا۔

نوٹس کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے  استعمال کرنے پر تحقیقات جاری ہیں اور  ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم سائفر معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جوائنٹ انکوائری ٹیم قومی سلامتی اور ریاستی مفادات خطرے میں ڈالنے کے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی دن 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا اور انہیں متعلقہ دستاویزات اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.