vni.global
Viral News International

خیبر پختونخواپولیس کا کارنامہ،شہید ڈی ایس پی کا بھی تبادلہ کردیا

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے تبادلوں سے متعلق اعلامیے میں شہید ڈی ایس پی کا نام بھی میں شامل کر لیا۔

ڈی ایس پی عصمت شاہ پولیس لائن مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہوئے تھے تاہم پولیس افسران کے تبادلوں کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل کر لیا گیا۔

کے پی پولیس اعلامیے میں شہید ڈی ایس پی کا تبادلہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے ڈسپوزل پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ سال بورڈ میٹنگ میں ڈی ایس پی کی پروموشن کا فیصلہ ہوا تھا، اس میٹنگ کے تناظر میں شہید ڈی ایس پی عصمت شاہ کا نام لسٹ میں آ یا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.