vni.global
Viral News International

امام کعبہ کاپاکستان آناپاکستانی عوام کےلیے اعزازکی بات ہے،آرمی چیف

 آرمی چیف نے شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمید، امام کعبہ سے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گی۔

آرمی چیف نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں امام کعبہ نے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے اور اسلام کی غلط تشریحات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں غزہ میں جاری مظالم،مسلمانوں پرظلم وستم کی مذمت کی گئی اورفلسطین اورکشمیرکے عوام کےساتھ یکجہتی کااظہارکیاگیا،

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب کیلئے گہری عقیدت ہے،دونوں برادرممالک کے درمیان اتفاق رائے سمیت اسٹریٹیجک تعلقات ہیں ،،دنیا بھر کے مسلمان حرمین شریفین کے لیے بے پناہ عقیدت اور ان کے کسٹوڈین کا احترام کرتے ہیں۔دونوں ممالک مثالی، تاریخی، مذہبی اورثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں امام کعبہ نے امت کے امن،استحکام اوراتحادکےلئے دعا کی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.