vni.global
Viral News International

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف حکومت کی جانب سے دائر کی گئی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے درخواست کے ساتھ پیپر بکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا۔ یہ درخواست چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل کے توسط سے دائر کی تھی، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد اسے دوبارہ دائر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم ان کی ہسپتال منتقلی پر عملدرآمد نہ ہونے کے بعد حکومت نے اس فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.