vni.global
Viral News International

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا اسلام آباد معاہدے پر عمل کرے،ایران

سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارچہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے امریکا کو پہلے اسلام آباد معاہدے پر عمل کرنا ہو گا۔ امریکا کا ایران سے غیر مشروط سرنڈر کروانے کا خواب پورا نہیں ہوا

ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا کو بحری ناکہ بندی اور تیل کی پابندیاں بھی ختم کرنا ہوں گی، امریکا کو ایرانی منجمد اثاثے بھی بحال کرنا ہوں گے۔

باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا کو تمام محاذوں پر دھمکیاں اور فوجی کارروائیاں بھی ختم کرنا ہوں گی، اندرونی اختلافات ملک کو کمزور اور دشمنوں کو ایران کے خلاف ترغیب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ایران میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایرانی عوام دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں قومی اتحاد برقرار رکھے۔

دریں اثنا تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کا ایران سے غیر مشروط سرنڈر کروانے کا خواب پورا نہیں ہوا، ایران کی بھرپور مزاحمت سے دشمن اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران میں رجیم چینج اور تقسیم پیدا کرنے کی کوششیں بھی ناکام ہوئیں، جنگ شروع ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد دشمن نے مذاکرات کی درخواست کی، ایران نے اپنی شرائط پر جنگ بندی اور مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں بھی طاقت اور اعتماد کا مظاہرہ کیا، طے پانے والے سمجھوتے کی بیشتر شقیں ایران کے مفاد میں تھیں، سفارتی کامیابی وزارت خارجہ یا کسی فرد کی کامیابی نہیں بلکہ ایرانی عوام کی فتح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کی دنیا میں طاقت کسی بھی ملک کا مرکز ہے، امریکا اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایرانی میزائل طاقت کا محور بنے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.