vni.global
Viral News International

بلوچستان ،سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے مختلف علاقوں زیارت، ہرنائی اور سوراب میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت زیارت اور ہرنائی کے درمیانی پہاڑی سلسلے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا ٹھکانہ تباہ کر کے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جبکہ ضلع سوراب کے گاؤں حاجیکہ میں ایک اور کامیاب آپریشن کے دوران 1 دہشتگرد ہلاک ہوا۔

کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، ایمونیشن، واکی ٹاکی اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے اور فورسز نے ملک میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.