vni.global
Viral News International

اسرائیلی وزیراعظم نے برطانیہ کو اسلامی جمہوریہ قرار دے دیا

تل ابیب :اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے برطانیہ کو ’اسلامی جمہوریہ برطانیہ‘ قرار دے دیا. آرمی ریڈیو کو دیے گئے ایک طویل پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران نیتن یاہو نے برطانیہ کی موجودہ صورتحال اور میڈیا کوریج پر شدید طنز کیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران سابق برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل کے بیٹے رینڈولف چرچل اور پوتے ونسٹن اسپینسر چرچل نے بطور صحافی اسرائیل آکر جنگ کی بہت مثبت کوریج کی تھی، تاہم اب ایسی کوریج برطانیہ میں نظر نہیں آئے گی جسے آج کل ’اسلامی جمہوریہ برطانیہ‘ کہا جا سکتا ہے۔

انٹرویو کے دوران جب میزبان نے سوال کیا کہ کیا اب پورا یورپ ہی ایسا نہیں ہو گیا ہے، تو اسرائیلی وزیراعظم نے اس کا جواب مثبت میں دیا۔ نیتن یاہو نے مزید طنز کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پہلا جوہری اسلامی جمہوریہ ملک ’اسلامی جمہوریہ برطانیہ‘ ہوگا، جبکہ اسرائیل اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ ایران ایسی ہی کوئی دوسری ریاست نہ بننے پائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.