vni.global
Viral News International

وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیر اعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کے پاکستان میں صحت اور سماجی شعبے کے  پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی پولیو کے خاتمے میں مدد کو سراہا، اور کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان پرعزم ہے۔

بل گیٹس نے پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز  پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.