فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی نے 2 ہفتوں کی مہلت مانگ لی
اسلام آباد: غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عمران خان کو نوٹس پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوئے، پی ٹی آئی کے معاون وکیل نوید انجم کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ اس کیس میں بہت زیادہ دستاویزات ہیں انہیں اکھٹا کرنا ہے، ہمیں نوٹس کا جواب دینےکے لیےکچھ مہلت چاہیے، جامع جواب دینےکے لیے دو ہفتےکی مہلت دیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ آپ پوری کارروائی کا حصہ رہے ہیں، دستاویزات آپ کے پاس پہلے سے ہی ہیں، پھرکہاں سے اکھٹا کرنا ہے ۔
معاون وکیل پی ٹی آئی نےکہا کہ ہم غیر ملکی چیپٹر سے دستاویزات اکھٹا کر رہے ہیں ۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئےکیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔