بھارتی ٹیم ایک بار پھر ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی
زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی اور 0-2 کی فیصلہ کن برتری کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ایک بار پھر عالمی نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
انگلینڈ سے حالیہ سیریز میں شکست کے بعد ورلڈ چیمپئن بھارت دوسری پوزیشن پر چلا گیا تھا، تاہم اس فتح نے انہیں دوبارہ ٹاپ پر پہنچا دیا ہے۔
عالمی درجہ بندی میں اس وقت انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ قومی ٹیم پاکستان چھٹی پوزیشن پر برقرار ہے۔ویسٹ انڈیز ساتویں، بنگلا دیش آٹھویں، سری لنکا نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔