vni.global
Viral News International

یوٹیوب کاویڈیوز کے ویوز گننے کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی

نیویارک: یوٹیوب نے ویڈیوز کے ویوز گننے کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب کسی بھی ویڈیو کے پلے ہوتے ہی اسے ایک ویو شمار کیا جائے گا۔ طویل ویڈیوز کے لیے یہ نئی پالیسی 24 اگست سے نافذ العمل ہوگی، جبکہ اس سے قبل شارٹس ویڈیوز کے لیے بھی یہی نظام متعارف کرایا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق ماضی کے ویو کاؤنٹ کو اب انگیجڈ ویوز کے نام سے یوٹیوب اینالیٹکس میں دیکھا جا سکے گا اور اس تبدیلی سے صارفین کی آمدنی یا یوٹیوب پارٹنر پروگرام کی اہلیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Tips To Increase YouTube Views For Free In 2023 - Nians

یوٹیوب نے اپنے پارٹنر پروگرام کے شرائط  مزید سخت کر دئیے

دوسری جانب یوٹیوب نے اپنے پارٹنر پروگرام کی شرائط کو مزید سخت کر دیا ہے، جو یکم فروری 2027 سے نافذ ہوں گی۔ نئی پالیسی کے تحت مونیٹائزیشن کے لیے طویل ویڈیوز کا واچ ٹائم 4 ہزار گھنٹے سے بڑھا کر 8 ہزار گھنٹے اور شارٹس کے لیے ویوز کی حد 1 کروڑ سے بڑھا کر 2 کروڑ کر دی گئی ہے۔ تاہم، گوگل نے واضح کیا ہے کہ جو صارفین پہلے سے اس پروگرام کا حصہ ہیں، وہ ان نئے قواعد و ضوابط سے متاثر نہیں ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.