vni.global
Viral News International

گرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گرین لائن منصوبے کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنا دی۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اسد عمر نے لکھا کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، اگلے 10 دنوں میں کراچی گرین لائن منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہو گا۔

اسد عمر کا اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ ٹرائل کے بعد وزیراعظم‪ عمران خان کراچی آ کر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دو ہفتے ٹرائل کے بعد 25 دسمبر کو کراچی گرین لائن کا کمرشل آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.