vni.global
Viral News International

پاک فوج کا بانی پاکستان کو زبردست خراج عقیدت

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 145 ویں یوم پیدائش پر پاک فوج نے بھی بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی اور  ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاک و چوبند دستے نے مزار کی حفاظت کی ذمے داریاں سنبھالیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے بھی سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان قائداعظم کا وژن ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اتحاد، یقین اور نظم وضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

بابائے قوم محمد علی جناح کی ایک تقریر کا کچھ حصہ بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.