vni.global
Viral News International

ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر عمر خالد خراسانی ساتھیوں سمیت ہلاک

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم  کمانڈر عمر خالد خراسانی کو افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ہلاک کر دیا گیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عمر خالد خراسانی کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے مزید 2 کمانڈرز  بھی مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں حافظ دولت اور کمانڈر مفتی حسن شامل ہیں۔

کالعدم ٹی ٹی پی ذرائع نے عمر خالد خراسانی اور دو کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

ہلاک کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل میں گاڑی پر  سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی لینڈ مائن سے ٹکرا گئی۔ تینوں کمانڈرز  مذاکرات کے لیے برمل گئے تھے۔

یاد رہے عمر خالد خراسانی کا شمارٹی ٹی پی اہم کمانڈروں میں کیا جاتا تھا، عمر خالد خراسانی اے پی ایس پشاور پر حملے کے ماسٹر مائنڈ بھی سمجھے جاتے تھے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.