ملک بھرمیں بڑے پیمانے پر موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
A lightning strike in the late evening with strong wind and heavy rain over Kolkata, Eastern India, on May 27, 2020. As many as 60 people died in lightning-related incidents in Indian on Sunday. File Photo by Piyal Adhikary/EPA-EFE
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں شدت اختیار کررہا ہے جو ملک بھرمیں بڑے پیمانے پر موسلادھار بارشوں کا سبب بن رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کل تک کراچی، حیدرآباد، جیکب آباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ، تھرپارکر، جامشورو، دادو، قمبر، شہدادکوٹ، لاڑکانہ، شکار پور، سکھر اور شہید بے نظیرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں مطلع ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے جب کہ جمعے کو شہر کا مطلع زیادہ تر ابرآلود رہے گا اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جمعے کو شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔