vni.global
Viral News International

مشکوک ٹرانزیکشن کیس: زرداری کی بریت کی درخواست خارج

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں بریت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال یا غیرقانونی رقم لینے کا الزام نہیں ہے، عدالت نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرے۔

فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس نہیں بنتا اور فردِ جرم عائد نہیں ہو سکتی۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کہا پہلے اِس درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر عدالت کو مطمئن کیا جائے، آصف علی زرداری کی درخواست قابلِ سماعت ہے یا نہیں۔

عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو چند گھنٹے بعد سنایا گیا، عدالت نے سابق صدر کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے آج طلب کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.