vni.global
Viral News International

لاہور میں ایوان عدل کے باہر ٹریفک پولیس کے لفٹر سے وکیل کی گاڑی گر گئی

لاہور: ایوان عدل کے باہر ٹریفک پولیس کے لفٹر ڈرائیور سے وکیل کی گاڑی گر گئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق وکیل کی گاڑی غلط جگہ پر پارک تھی، لفٹر کے ذریعے اسے ہٹایا جا رہا تھا کہ اسی دوران گاڑی لفٹر سے گر گئی۔

گاڑی گرنے کے بعد لفٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ایس پی ٹریفک نے واقعے کی انکوائری شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب واقعے کے بعد وکلاء ایوان عدل کے باہر جمع ہو گئے اور ٹریفک پولیس کے رویے پر غصے کا اظہار کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.