شہداکی قربانیوں کا مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والی سوشل میڈیا مہم خوفناک تھی، ہم کس طرف جا رہے ہیں، یہ لمحہ گہرے غور و فکر کا مطالبہ کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹر پیغام میں مزید کہنا تھا کہ خود پسند سیاسی بیانیے یہی کرتے ہیں، یہ نوجوانوں کے ذہنوں کو آلودہ اور نفرت انگیز تقریر کو ہتھیار بناتے ہیں