vni.global
Viral News International

سپریم کورٹ فل کورٹ بنادے پھر جو فیصلہ آئے گا قبول ہوگا، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے سے رجوع کرے، فل کورٹ بنادے ، جو فیصلہ آئے گا ، ہمیں قبول ہوگا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 ججوں کا بینچ بنا ، 3  ججز پر رہ گیا ، اگر فل کورٹ کا مطالبہ مان لیا جاتا تو ملک میں کون اس سے اختلاف کرتا؟ کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے نہیں بھاگ سکتی ، 63 اے کے قانون کو بڑی ڈھٹائی سے ری رائٹ کیا گیا ، ہم نے اپیل دائر کی ہوئی ہے اس کا کچھ اتا پتا نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لائرز کمپلیکس اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 ججوں کا بینچ بنا جو  3 ججز پر رہ گیا، فل کورٹ کامطالبہ مان لیا جاتا تو کون اس کےفیصلے سے اختلاف کرتا؟

انہوں نے کہا کہ وکلا کا تعلق قانون کی حکمرانی کیلئے قربانیاں دینے والے طبقے سےہے، وکلا نے جو مقام حاصل کیا وہ پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیاگیا، وکلا نےعدلیہ کی بحالی کیلئے قربانیاں دیں، لائرز کمپلیکس میں اسپورٹس کمپلیکس بھی بنایا جائے، اسپورٹس کمپلیکس نہیں ہوگا تو لائرز کمپلیکس بھی نہیں ہوگا، منصوبے کیلئے رقم کہاں سے آئے گی، میں آپ کو کان میں بتادوں گا، لائرز کمپلیکس کی تعمیر  پر  ایک ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے عدلیہ کی بحالی کیلئے ڈنڈے کھائے، گولیاں کھائیں، ہمیں حکم دیا جاتا ہے وزیراعظم اکیلا کچھ نہیں کابینہ ہے، جنہوں نے یہ حکم دیا وہ اپنے اوپر کیوں لاگو نہیں کرتے؟ نظریہ ضرورت نے پاکستان کو کہاں پہنچا دیا ہے؟ ججز اور عدلیہ کا ہم سب کو احترام کرنا چاہیے، جو قانون کسی اور کیلئے بنائیں اپنے اوپر بھی لاگو کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے نہیں بھاگ سکتی، جو پارٹی الیکشن سے بھاگے گی اس کی سیاست اسی دن دفن ہوجائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ قانون کو بڑی ڈھٹائی سے ری رائٹ کیا گیا، ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.