vni.global
Viral News International

بجلی کے بلوں میں اضافے پر مریم نواز بھی بول اٹھیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل بھائی ! بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ مفتاح بھائی ! بجلی کے بل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر پریشان ہیں، شکوہ کر رہے ہیں، امید ہےآپ کوئی حل نکالیں گے۔

ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ مفتاح اسماعیل سے سے ابھی بات ہوئی، انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ وہ کل تاجروں کے ساتھ بیٹھیں گے اور ان کو مکمل طور پر مطمئن کرنے کا حل نکالیں گے، انشاء اللہ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.