اقتدار کی محرومی نے عمران خان کا دماغی توازن خراب کر دیا، خواجہ آصف
اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی محرومی نے عمران خان کا دماغی توازن خراب کر دیا ہے، ان کو سمجھ نہیں آرہی الزام کس پر لگانا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا کہ عمران خان ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکا کہ امریکہ، اسٹیبلشمنٹ یا پی ڈی ایم کون ذمہ دار ہے، اب کہتا اسٹیبلشمنٹ میرا اقتدار بچا تو سکتی تھی۔
اقتدار کی محرومی نے اس شخص کا دماغی توازن ڈسٹرب کر دیا ھے. ابھی تک فیصلہ نہی کر سکا کہ امریکہ، اسٹیبلشمنٹ یا PDM کون ذمہ دار ھے. اب کہتا اسٹیبلشمنٹ میرا اقتدار بچا تو سکتی تھی. انسان کو خواھشات کی شدت کتنا گرا سکتی ھےاسکو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس پہ الزام لگاۓ. https://t.co/FYD3qFyjX3
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 20, 2022
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ انسان کو خواہشات کی شدت کتنا گرا سکتی ہے، اسکو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس پہ الزام لگا رہا ہے۔