vni.global
Viral News International

اسلام آباد کے شاپنگ مال سینٹورس میں آگ لگ گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال میں آگ لگ گئی۔

 سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

 فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا، فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مال کے چوتھے فلور پر واقع فوڈ کورٹ کے کچن میں آگ لگی جو مال کے دیگر حصوں تک پھیل گئی۔

شاپنگ مال کی اونچائی کے باعث فائربریگیڈ کو آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا  رہا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر شاپنگ مال کو سیل کردیا جائےگا، مال میں آگ لگنےکی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہے گی اور کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونےکی اجازت نہیں ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.