vni.global
Viral News International

کراچی میں ایدھی اسپتال میں خاتون کے ہاں 3 بچیوں کی پیدائش

کراچی: بلقیس ایدھی موسیٰ لین مدفائی اسپتال میں خاتون کے ہاں 3 بچیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 28 ستمبر منگل کو بلقیس ایدھی موسیٰ لین مدفائی اسپتال کے گائنی وارڈ میں بیک وقت خاتون کے ہاں 3 بچیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔  ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق تینوں بچیاں تندرست ہیں ۔

اہل خانہ نے تمام بچیوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی رحمتیں ان کے گھر آئی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.