vni.global
Viral News International

(ن) لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف دوبارہ کورونا وائرس میں مبتلا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ایک بار پھر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے شہبازشریف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

 اس سے قبل بھی شہباز شریف کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ہے جب کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہ شہروں میں کراچی سرفہرست ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.