vni.global
Viral News International

مری کے قریب کوسٹر کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق

ایوبیہ سے راولپنڈی جانے والی بس کو خیرہ گلی کے مقام پر حادثہ

مری کے قریب کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے  مطابق مری کے قریب گلیات روڑ خیرہ گلی کے مقام پر وین اور کوسٹر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کوسٹر گہری کھائی میں جاگری۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ ٹریفک حادثے کی اطلاع  ملنے پر ریسکیو  اہلکاروں  نے جائے حادثہ پر امدادی  سرگرمیاں شروع کردیں اور اب تک 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی  ہیں۔

ریسکیو کے مطابق زخمیوں کوتحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مری منتقل کیا گیا ہے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.