vni.global
Viral News International

سکھر میں ڈاکوؤں نے سستے آٹےکے اسٹال کو لوٹ لیا

سکھر میں ڈاکو سستے آٹےکے اسٹال سے آٹےکے 20 تھیلے چھین کر فرار ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکے مطابق سستے آٹے کے عارضی اسٹال پر 8 ڈاکو آٹے کے 20 تھیلے چھین کر فرار ہوگئے۔

 ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر کا کہنا ہےکہ  عارضی اسٹال پر دو روز میں دو ڈکیتیاں پڑچکی ہیں، پہلی واردات میں 3 ڈاکو 45 ہزار روپےلوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

 ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر کے مطابق دونوں وارداتوں کی اطلاع تحریری طور پر ڈائریکٹر جنرل فوڈ کو دی ہے، اب ہر اسٹال پر ایک پولیس اہلکارکو تعینات کیا جائےگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.