vni.global
Viral News International

سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی کی لیول پلئنگ فیلڈ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

انتخابی پروگرام میں خلل ڈالے بغیر الیکشن کمیشن شکایات دور کرے،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی لیول پلئنگ فیلڈ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا،،تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ انتخابی پروگرام میں خلل ڈالے بغیر الیکشن کمیشن شکایات دور کرے،، ایمانداری سے منصفانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔۔

دو صحفات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ منصفانہ انتخابات منتخب حکومت کو قانونی حیثیت فراہم کرتے ہیں،،شفاف انتخابات جمہوری عمل پر عوام کا اعتماد برقرار رکھتے ہیں،،صحت مند مقابلے کے لیے برابری کا میدان ضروری ہے،، انتخابات جبری کی بجائے عوام کی رضا کے حقیقی عکاس ہونے چاہییں،،آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد نتائج سے زیادہ اہم ہے،،

حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن جمہوری عمل میں میں اہم کردار ادا کرتا ہے،،الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے انتخابات کو بدعنوانی سے بچائے،،آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت تمام ایگزیکٹواتھارٹیزالیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں،،انتخابات جمہوری اصولوں کے مطابق کرائے جائیں جواثر ورسوخ اورجبر سے پاک ہوں،،الیکشن کمیشن یقینی بنائے،،تمام جماعتوں کوانتخابی عمل میں مساوی موقع ملے،،جمہوریت کی کامیابی کے لیے ووٹرز کو انتخابی عمل پر اعتماد ہونا چاہیے۔۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.