vni.global
Viral News International

سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت میں مزید اضافہ

کراچی:  بحریہ عرب میں موجود طوفان بائپر جوائے نے مزید شدت اختیار کر لی ہے، سمندری طوفان 15 جون کی صبح تک کیٹی بندر (سندھ) اور گجرات (بھارت) کے درمیان ٹکرا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کراچی سے 760 کلو میٹردور جنوب میں موجود ہے، طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب سے 740 کلومیٹر دور ہے، طوفان اورماڑہ کے جنوب مشرق سے 840 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق بائپر جوائے میں مزید شدت آگئی ہے، طوفان کا یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھتا رہے گا، سسٹم کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 150 سے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم کے مرکز اور اطراف میں لہریں 30 سے40 فٹ بلند ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں 13 جون سے تیز ہوائیں چلنے اور موسلادھار بارش کا امکان ہے، اس دوران ہوائیں 60 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، جبکہ اس سے کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور میرپور خاص میں 13 جون کی شام یا رات سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، طوفان کی بحیرۂ عرب میں موجودگی تک سمندر میں شدید طغیانی رہے گی۔

دوسری جانب ممکنہ خطرات کے باعث کراچی کے ساحلی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر کے ماہی گیروں کے کھلے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ادھر طوفان کے باعث کراچی کی بندرگاہوں پر آپریشن متاثر ہونے کے پیش نظر کے پی ٹی حکام نے جہازوں اور پورٹ تنصیبات کی حفاظت کیلئے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا، حکام کا کہنا ہے کہ 25 ناٹیکل میل ہواؤں کی صورت میں شپنگ سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.