vni.global
Viral News International

بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر انتخابی نتائج مسترد کر دیے،ری پولنگ کا مطالبہ

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں چوہدری یاسین کے حلقے کے انتخابی نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے ری پولنگ کا بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔

مظفرآباد میں پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ حلقے کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر مبینہ بے ضابطگیاں، دھاندلی اور زور زبردستی کے ذریعے قبضے کے واضح شواہد موجود ہیں، جس کے باعث ان نتائج کو موجودہ صورت میں تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جمہوری اور سیاسی میدان میں شکست کو خندہ پیشانی سے قبول کیا جا سکتا ہے، لیکن عوام کے منڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر جاری کیے گئے متنازع نتائج کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہو سکتے۔

انتخابی عمل کی شفافیت پر اٹھنے والے اعتراضات کے حل اور آئندہ کے لیے اعتماد کی بحالی کی غرض سے انہوں نے آزاد کشمیر میں ایک غیر جانبدارانہ “سچ اور مفاہمت کمیشن” قائم کرنے کی اہم تجویز بھی پیش کی۔

بلاول بھٹو زرداری کا ن لیگ کا نام لیے بغیر کہنا تھا یہ لوگ دھاندلی کی وجہ سے اقتدار میں آتے ہیں، یہ نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آ جائیں گے، لیکن ہم انھیں کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.