vni.global
Viral News International

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا ٹیسٹ مفت کر دیا گیا

 خیبر پختونخوا میں ڈینگی کا سی بی سی ٹیسٹ مفت کر دیا گیا۔

پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح کے پی میں بھی ڈینگی بے قابو ہو گیا ہے اور صوبے میں ایک دن میں 361 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے جب کہ  مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والے مریض کا تعلق  مردان سے تھا۔

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 144 اور اسلام آباد میں 100 سے زیادہ افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

اس کے علاوہ لاہور میں 89 اور راولپنڈی میں 70 مریض سامنے آئے  جبکہ گوجرانوالا، ملتان، سیالکوٹ اور گجرات میں بھی ڈینگی کے نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.