خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا ٹیسٹ مفت کر دیا گیا
This image depicts an adult female Aedes aegypti mosquito feeding on a human subject with darker skin tone.
خیبر پختونخوا میں ڈینگی کا سی بی سی ٹیسٹ مفت کر دیا گیا۔
پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح کے پی میں بھی ڈینگی بے قابو ہو گیا ہے اور صوبے میں ایک دن میں 361 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے جب کہ مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والے مریض کا تعلق مردان سے تھا۔
پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 144 اور اسلام آباد میں 100 سے زیادہ افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔
اس کے علاوہ لاہور میں 89 اور راولپنڈی میں 70 مریض سامنے آئے جبکہ گوجرانوالا، ملتان، سیالکوٹ اور گجرات میں بھی ڈینگی کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔