دنیا سیلاب سے متاثر پاکستان کی مدد کیلئے آگے آئے ، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی بھی سیلاب سے اتنی تباہی نہیں آئی جتنی پاکستان میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں آئی۔اس مشکل وقت میں دنیا ہماری مدد کیلئے آگے آئے۔۔
وزیراعظم کا شنگھائی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا افغانستان میں امن کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن ہو گا اس کے خطے پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں اقتصادی اور معاشی استحکام کے لیے کام کرے۔ افغانستان کو نظر انداز کرنا بہت بڑی غلطی ہو گی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، پاکستان میں سیلاب سے 400 بچوں سمیت 1400 سے اموات ہوئیں اور بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔