ڈالر کی پرواز جاری،237روپے کا ہوگیا
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے 12 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 235 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 237 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری سے ابتک ڈالر 16 روپے 75 پیسے مہنگا ہو چکا ہے، 16 اگست کو انٹر بینک میں ڈالر 213 روپے 90 پیسے پر تھا۔