ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر عمر خالد خراسانی ساتھیوں سمیت ہلاک
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر عمر خالد خراسانی کو افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ہلاک کر دیا گیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عمر خالد خراسانی کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے مزید 2 کمانڈرز بھی مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں حافظ دولت اور کمانڈر مفتی حسن شامل ہیں۔
کالعدم ٹی ٹی پی ذرائع نے عمر خالد خراسانی اور دو کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
ہلاک کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل میں گاڑی پر سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی لینڈ مائن سے ٹکرا گئی۔ تینوں کمانڈرز مذاکرات کے لیے برمل گئے تھے۔
یاد رہے عمر خالد خراسانی کا شمارٹی ٹی پی اہم کمانڈروں میں کیا جاتا تھا، عمر خالد خراسانی اے پی ایس پشاور پر حملے کے ماسٹر مائنڈ بھی سمجھے جاتے تھے