vni.global
Viral News International

بھارتی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

بھارتی ائیرلائن کی دہلی سے دبئی جانے والی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی

بھارتی ائیر لائن کی پرواز نے کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کےمطابق بھارتی ائیرلائن کی دہلی سے دبئی جانے والی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث پرواز ایس جی 11 نے پاکستان کی فضائی حدود میں لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

پائلٹ کی جانب سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت پر بھارتی پرواز کو کراچی  میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہناہےکہ بھارتی طیارے کے پائلٹ کے رابطہ کرنے پر انسانی ہمدردی کی بناء پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی جس کےبعد بوئنگ 737 نے کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں 100 سے زائد مسافرسوار تھے جنہیں جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.