ایران کا امریکی فوجیوں کو پکڑنے یا مارنے پر 30 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان
ایران نے امریکی فوجیوں کو ہلاک یا گرفتار کر کے حکام کے حوالے کرنے والے افراد کے لیے 30 ہزار امریکی ڈالرز یا 5 ارب ایرانی تومان کے انعام کا اعلان کر دیا۔ ایرانی فوج کے سربراہ امیر حاتمی نے بتایا کہ بڑی تعداد میں عوامی درخواستوں کے بعد یہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے، اور اگر یہ کارروائی کسی خاتون کی جانب سے کی جائے گی تو انعام کی رقم دُگنی کر دی جائے گی۔
ایرانی آرمی چیف نے امریکا سے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ سے نکلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکی فوج کو خلیج فارس، خلیج عمان یا آبنائے ہرمز میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران میں امریکی زمینی فوج کی باقاعدہ تعیناتی تو نہیں ہے، تاہم اپریل میں ایک طیارہ گرنے کے بعد امدادی کارروائی کے لیے امریکی اہلکار ایرانی حدود میں داخل ہوئے تھے۔