vni.global
Viral News International

ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم نیدرلینڈ روانہ ہو گئی

قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیدرلینڈز اور بیلجیم کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیم میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے روانگی سے قبل کھلاڑیوں اور کوچز کو 2 کروڑ روپے کا فارن ڈیلی الاؤنس جاری کرتے ہوئے رقم ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی ہے۔

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچز کی فلاح و بہبود کے پیش نظر تمام سفری، مالی اور لاجسٹک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور قومی ٹیم ورلڈ کپ میں فتح اور عمدہ کارکردگی کا عزم لے کر میدان میں اترے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.