vni.global
Viral News International

خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی بارود سے بھری دو گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں، جس سے ممکنہ بڑے دہشت گرد حملے کو ناکام بنایا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.