vni.global
Viral News International

آبنائے ہرمز میں حملے: پاکستان نے ایل این جی کی خریداری کا ہنگامی ٹینڈرجاری کردیا

آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور علاقائی سطح پر توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کے بعد پاکستان نے ہنگامی بنیادوں پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی متبادل کھیپ حاصل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

یہ صورتحال قطر سے طویل المدتی معاہدے کے تحت آنے والے ایک طے شدہ ایل این جی کارگو کے رواں ہفتے کے آغاز میں منسوخ ہو کر واپس لوٹ جانے کے باعث پیدا ہوئی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں اہداف پر امریکی فوج کے حالیہ حملوں کے بعد آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔

اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سرکاری کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) نے 15 اور 16 جولائی کو ترسیل کے لیے متبادل کارگو کی خریداری کا ہنگامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے، جس کے لیے تجارتی پیشکشیں جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعہ مقرر کی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.