vni.global
Viral News International

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران گرم اور مرطوب موسم برقرار رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی علاقوں پر مغربی ہوا کا کمزور سلسلہ اثرانداز ہونے اور بلوچستان کے مغربی حصے پر موسمی کم دباؤ کی وجہ سے مختلف مقامات پر آندھی، گرج چمک اور بارش کی توقع ہے۔

جمعرات اور جمعہ کو کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول مری، گلیات، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اور جہلم میں شام یا رات کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ اسلام آباد میں جمعہ کی رات بارش کا 35 فیصد امکان ہے۔

دوسری جانب، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 29 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.