vni.global
Viral News International

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ عوام کو یہ بڑا جھٹکا مئی 2026 کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیا گیا ہے، اور اس اضافی رقم کی وصولی رواں ماہ جولائی کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے-الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا، جبکہ سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی لیکن نیپرا نے صرف 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.