vni.global
Viral News International

پاک بحریہ کی 8 ویں کثیر الملکی میری ٹائم مشق ‘امن 2023’ اختتام پذیر

کراچی:  6 روز جاری رہنے والی 8 ویں پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 2023ء اختتام پذیر ہو گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق امن 2023ء کی اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر، گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر تقریب میں شریک تھے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مشق امن 2023ء کی اختتامی تقریب میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ، سروسز چیفس نے بھی شرکت کی، بحیرہ عرب میں موجود پاک بحریہ کے جہاز پر آمد پر امیر البحر نے وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو امن مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، مشق میں شریک ممالک کے بحری اور ہوائی جہازوں نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.