توشہ خانہ کا فیصلہ،الیکشن کمیشن کے باہر سیکورٹی سخت
اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پرالیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے،جو آج جمعہ کو دوپہر دو بجے سنایا جائے گا الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 19 ستمبرکو محفوظ کیا تھا
کسی بھی ممکنہ ہنگامہ آرائی کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی کے حوالہ سے آرڈر جاری کر دیا گیا ہے ایس ایس پی کی نگرانی میں سیکیورٹی تعینات کردی گئی ریڈ زون میں ایس ایس پی ، 5 ایس پیز ، 6 ڈی ایس پی سمیت 1100 اہلکار تعینات ہوں گے پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو الیکشن کمیشن تک پہنچنے نہیں دیا جائے گا ،الیکشن کمیشن آفس میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے اسلام آباد انتظامیہ نے آنسو گیس کے شیلز بھی الیکشن کمیشن پہنچا دیے ہیں
ممکنہ ہنگامہ آرائی سے متعلق خفیہ ادارے کی رپورٹ کے بعد اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی،اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ایکسپریس وے اور سرینگر ہائی وے سمیت اسلام آباد بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ایک ہزار 200سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری طور پراسلام آباد طلب کرلیا گیا،اسپیشل برانچ کی ٹیمیں راولپنڈی اوراسلام آباد میں نگرانی پر تعینات ہوں گی آئی جی اسلام آباد کی جانب سے اعلیٰ افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے