vni.global
Viral News International

عدالت نااہل کر سکتی ہے، الیکشن کمیشن نہیں،بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد: عمران خان کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا ہے کہ ،آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت اگر کوئی ممبر صادق و امین نہیں رہتا توعدالت نااہل کرسکتی ہے،الیکشن کمیشن یا کوئی اور ادارہ اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا،

بیرسٹرعلی ظفر  نے کہا کہ قانون کے مطابق ہررکن اسمبلی اثاثوں کی تفصیلات بتانے کا پابند ہے عمران خان پرتوشہ خانہ تحائف سے متعلق الزام لگائے گئے عمران خان پر الزام لگایا گیا کہ توشہ خانہ سے جو تحائف لیے وہ ظاہر نہیں کیے،یہ بھی الزام لگا کہ عمران خان نے کچھ تحائف کی تفصیلات جمع نہیں کرائے،بغیر قانون دیکھے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا

انہوں نے کہا کہ ،ہم نے الیکشن کمیشن کو تمام تر دستاویزات جمع کرا دئیے اہم انکم ٹیکس ریٹرن ہوتا ہے،جو عمران خان نے جمع کرا دئیے تھے ،توشہ خانہ کیس میں حقائق سب کچھ ثابت کر چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.