vni.global
Viral News International

پنجاب نے وفاق سے 10لاکھ ٹن گندم مانگ لی

پنجاب کو گندم کی کمی کا سامنا ہے  جس سے نمٹنے کیلئے دس لاکھ ٹن گندم فراہم کی جائے ، وزیر اعلی پرویز الہی نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ۔

 وزیراعلیٰ نے  پنجاب کو 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم فوری جبکہ باقی 7 لاکھ ميٹرک ٹن گندم بھی مرحلہ وار فراہم کرنے کا کہا گیا ہے ۔

خط میں  وزرات نیشنل فوڈ سکیورٹی اور پاسکو کو ضرورت ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہےتاکہ صوبے میں اس بحرانی حالت سے نمٹا جاسکے ۔

 سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پنجاب کی جانب سے وفاق کو خط لکھنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کا بحران پیدا ہو رہا ہے، ہمیں گندم درآمد کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی جب کہ وفاقی حکومت نے ہمیں گندم میں اپنا حصہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شہباز حکومت کا رویہ پنجاب کے عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے یہاں کے عوام کو سچ کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.