vni.global
Viral News International

آڈیو لیکس تحقیقات،عمران نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

سابق وزیر اعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں  عمران خان نے  آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کو غیر قانونی قرار دیا جائے، آڈیو لیکس کی تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

عمران خان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز کو مزید آڈیوز کی لیک روکنے کا حکم دیا جائے،

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت آئی ٹی اور وزارت اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ درخواست میں آئی بی، ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.