شہباز،بائیڈن ملاقات آئیس بریکنگ ہے،بلاول بھٹو
واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات آئس بریکنگ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا شکر گزار ہیں کہ صدر بائیڈن نے دوسرے ملکوں کے ساتھ پاکستان کو بھی اپنی دعوت میں بلایا، امریکا کے ساتھ مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے پہنچنے والے نقصان میں ہماری مدد کرنا ہو گی، ہم قرضے معاف کرنے کی بات نہیں کر رہے، قرضے ادا کر سکتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں ادائیگیاں مؤخر کی جائیں اور پاکستان کو آسان شرائط پر نئے قرض دیے جائیں۔