vni.global
Viral News International

راولپنڈی میں شدید بارش، سڑکیں اور گلیاں تالاب بن گئیں

راولپنڈی شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے، شہر کی سب سے بڑی پریس مارکیٹ میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔

پانی داخل ہونے سے مشینری ، کاغذ اور دیگر سامان خراب ہو گیا، بوہڑ بازار، راجہ بازار، صرافہ بازار، امپیریل مارکیٹ کے علاقوں میں بھی پانی جمع ہوگیا ہے۔

لال حویلی کے علاقے میں پانی کا ریلا داخل ہونے سے گاڑیاں اور موٹر سائیکل ڈوب گئے، موتی بازار میں پانی داخل ہونے سے دکانوں میں پڑا سامان پانی میں تیرتا رہا۔ بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہوا، سڑکیں اور گلیاں تالاب بن گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.